General Fund
Account Number: 0130-0100026900
Account Title: Anjuman e Araian Pakistan, Karachi
Branch: Meezan Bank Ltd, Shamsi Society Branch, Karachi
Zakat Fund
Account Number: 0130-0100026900
Account Title: Anjuman e Araian Pakistan, Karachi
Branch: Meezan Bank Ltd, Shamsi Society Branch, Karachi
تعارف
ارائیں برادری کے اہلِ فکر و مخلص افراد نے 1997ء میں انجمن ارائیاں پاکستان سندھ کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک فلاحی اور غیر سیاسی تنظیم ہے جو کہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کی گئی ہے۔ جو سب ہی سماجی اور فلاحی پہلوؤں کو اپنے دائرہ خدمت میں سمیٹے ہوئے ہے۔ جس میں تعلیم، روزگار، صحت اور بیواؤں، یتیموں کی امداد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے جبکہ وقتی ضروریات شادی بیاہ، بیماری اور اچانک پیدا ہوجانے والے حالات میں تعاون شامل ہے۔ الحمداللہ آج سندھ بھر میں اگر کوئی برادری اپنا نیٹ ورک رکھتی ہے تو وہ انجمن ارائیاں پاکستان سندھ ہے۔
اس کے قیام کی بنیادی فکر برادری کے کمزور لوگوں کو تعلیمی، معاشی اور معاشرتی طور پر بہتر مقام پر دیکھنا تھا جس میں الحمداللہ کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور ہزاروں لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اور اپنے کاروبار کے ذریعہ اپنے اپنے خاندانوں کو مستحکم بنیادوں پر کھڑا کر چکے ہیں۔
ہمارے قائم کردہ ہسپتالوں، ڈسپینسریوں، کوچنگ سینٹرز، قرآنی سینٹرز، سلائی کڑھائی کے مراکز، ارائیں روزگار اسکیم کے تحت چھوٹے کاروبار کیلئے سرمایہ، آٹو رکشے، آٹو لوڈر، ٹھیلے، کیبنز اور سلائی مراکز سے تربیت یافتہ بچیوں کو ذاتی روزگار کیلئے سلائی مشینوں کی فراہمی جاری رہتی ہے۔
انجمن ارائیاں پاکستان سندھ ارائیں برادری کی ایک فعال و قابلِ فخر تنظیم بن کر آگے بڑھ رہی ہے۔ جس کا ہر ساتھی کار خیر میں اپنے مال سے حصہ ڈالتا ہے اور برادری کے صاحب دل، اہلِ ثروت افراد سے تعاون حاصل کرتا ہے تاکہ محرومیوں کی دھول سے اٹے ہوئے اور ناہموار معاشی پالیسیوں کے مارے ہوئے لوگوں کے چہروں کی قدرے صفائی کرے، انہیں سہارا فراہم کرے۔ اگر چہ شروع میں خدمت ایک جگنو کی روشنی کی مانند تھی، آہستہ آہستہ اس نے ماحول کو منور کر دیا۔
انجمن ارائیاں نے گزشتہ 27 سالوں میں اپنے ہم نسل لوگوں تک سندھ بھر میں رسائی کرکے انہیں کارِ خیر کیلئے منظم کیا ہے۔ ان کے نیک جذبوں کو مہمیز دی ہے، جو بیٹھے تھے ان کو کھڑا کیا، جو کھڑے تھے انہیں متحرک اور کار خیر کیلئے رواں دواں کیا۔ الحمدللہ چراغ سے چراغ جل رہے ہیں۔ ہر آنے والے دن کے ساتھ ایک نئی منزل سر کر رہے ہیں۔ یہ سب رب کے فضل سے ہے۔
ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اپنے تمام ٹارگٹ حاصل کر لیے ہیں، ہاں البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انجمن ارائیاں پاکستان سندھ کے مخلص ساتھیوں نے اپنے عملی اور مالی ایثار کے ساتھ ساتھ برادری میں صاحبِ ثروت اور اہلِ خیر کے تعاون سے جو کچھ کر سکتے تھے اس میں کمی نہیں چھوڑی۔
انجمن ارائیاں پاکستان سندھ کا مرکزی سیکریٹریٹ فلیٹ نمبر M-3، میزنائن فلور، فلک ناز ویو، شارع فیصل بلمقابل جناح ٹرمینل، کراچی پر ہے جہاں شعبہ جات کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔ انجمن ارائیاں کا نظام ڈویژن، ضلع اور شہری حلقہ جات پر مشتمل ہے۔
سندھ بھر میں ہمارے 60 سے زائد حلقہ جات کام کر رہے ہیں۔ حلقہ جات کے زیادہ دفاتر، دفتری و پروجیکٹس، انجمن ارائیاں کی ملکیتی عمارات میں قائم ہیں۔
ہمارے تمام ساتھی رضائے الٰہی کیلئے بلا معاوضہ نہ صرف خدمات سر انجام دیتے ہیں بلکہ کارِ خیر میں ہمیشہ اپنی جیب سے شامل کرتے ہیں اور برادری کے اہلِ خیر کے مالی تعاون کو پوری دیانت داری سے خرچ کرتے ہیں۔
انجمن ارائیاں رضائے الٰہی کے اس کام میں اپنی برادری کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ، اہلِ شہر کے مستحق لوگوں کا پورا خیال رکھنے پر یقین رکھتی ہے، اور خدمات کی فراہمی میں کسی امتیاز کی قائل نہیں۔
اغراض و مقاصد
-
انجمن ارائیاں پاکستان سندھ ایک فلاحی و غیر سیاسی تنظیم ہے۔
- برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوشش کرنا۔
- ضرورت مندوں اور یتیموں کے ساتھ تعاون کرنا۔
- بیواؤں کی کفالت کیلئے کوشش کرنا۔
- دینی اور دُنیوی تعلیم، تربیت، اور تعلیمی وظائف فراہم کرنا۔
- برادری کے تعلیم یافتہ افراد سے تعاون حاصل کرنا۔
- برادری کی معاشی اور سماجی بہتری کیلئے کوشاں رہنا۔
- کمیونٹی سینٹر، ہسپتال، فلاحی اداروں کے قیام کیلئے کوشش کرنا۔
- معاشرے کے دیگر طبقوں سے برادری کی بہتری، ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا۔
- غمی خوشی یا دیگر مواقع پر برادری کے ساتھ ہمدردی، محبت، دکھ سکھ میں شریک ہونے کی کوششوں میں تعاون کرنا۔
- برادری کو دیگر لوگوں کے برابر حقوق فراہم کرنا اور عزت نفس کو اہم کرنا۔
- فنی، دینی، دنیاوی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کرنا۔
- معاشرے کے کمزور طبقات و بچوں کیلئے سستے، مفت علاج، علاج معالجہ، دوا اور بلاتفریق علاج کی سہولت کا انتظام کرنا۔
اس کے سرکردہ مقاصد درج ذیل ہیں
Recent Activity
CABINET MEMBER
Qamar Raza Shaukat Arain
Chairman Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Iftikhar Ahmed Arain
President Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Abdul Khaliq Arain
Vise-President Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Naseer Ahmed Arain
General Secretary Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan
Shahid Nadeem Arain
Deputy General Secretary Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Tariq Mahmood Arain
Joint Secretary Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan
Riaz Ahmed Arain
Finance Secretary Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan
Mian Ashfaq Majeed Arain
Information Secretary Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Rizwan Shahid Arain
Social Secretary Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan
Irfan Alam Arain
CoordinatorAnjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

M.Anwar Jawaid Arain
Media Coordinator Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan
EXECUTIVE MEMBER

Shabir Ahmed Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Liaquat Ali Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Fateh Shahab Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Mian Muslim Pervaiz Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Chaudary Fazal Haq Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Muhammad Naseem Chaudary Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Dr. Khaliq-Ur-Rehman Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Aijaz Bashir Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Adeeb Ur Rehman Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Abdul Gaffar Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Muhammad Sabir Ali Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Muhammad Iqbal Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan

Shahid Hussain Arain
Executive Member Anjuman-e-Arain Sindh, Pakistan
Arain Welfare Hospital Baldia Town Karachi
Arain Welfare Dispensary Sherpao Landhi Karachi
Gallery
Form Download
Contact
Address
Address M-3, Mezzanine Floor, Falaknaz View, Opposite Jinnah Terminal, Sharah e Faisal, Karachi. City Karachi,Pakistan
Call Us
Cell: 0306-5433340 - 0300-2662330
PH: 021-34571180 - 021-34595065
Email Us
info@arain.com.pkanjumanearaiansindh@gmail.com